تاڑوائی منڈل میں 169 بوگس راشن کارڈس کی برخواستگی

یلاریڈی۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی میں مختلف مواضعات میں 169 بوگس راشن کارڈس کو برخواست کردیا گیا ہے۔ منڈل تحصیلدار مسٹر غوث محی الدین نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازمین اور کچھ زائد آمدنی رکھنے والے افرادنے اپنے اپنے راشن کارڈس خود لاکر حوالے کیا ہے۔ اور منڈل کے راشن ڈیلرس بھی کچھ افراد کے پاس بوگس راشن کارڈ شناخت کرکے لے لیا گیا ہے، اس طرح اب تک منڈل میں 169بوگس راشن کارڈس کی برخواستگی عمل میں آئی ہے۔ اگر مزید کسی کے پاس غیرضروری راشن کارڈز ہوں تو خود لاکر واپس کرنے کا مشورہ دیا۔ ورنہ تنقیح کے دوران ضبط ہونے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔