تانڈور 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹر ششی دھر ریڈی ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نے کل تانڈور کا دورہ کیا ۔ پولیس سب ڈیویژنل آفس کی تنقیح کی اور تانڈور میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ بعدازاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تانڈور سے متصل کرناٹک سرحد پر تعینات پولیس پیکٹ میں اضافہ کیا جائے اور سرحد پر کڑی نظر رکھی جائے گی تا کہ منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی منتقلی کا انسداد کیا جاسکے ۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہوسکے ۔ ششی دھر ریڈی حیرآباد رینج نے اپنے دائرہ حدود میں موجود اضلاع رنگا ریڈی، محبوب نگر ،نلگنڈہ میں نظم و ضبط کی صورتحال کو اطمینان بخش بتایا ۔ ڈی آئی ے دو دن قبل پدا مول منڈل کے گاوں گوٹلہ پلی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ اور فرار کے واقعہ کی بات کہی کہ مقام پر سنگل بور کی ایک بندوق برآمد کی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ صحیفہ نگاروں کے ایک سوال پر کہ تانڈور غیر قانونی کاروبار مٹلہ کے عدم انسداد اور پولیس کی معنی خیز خاموشی پر ڈی آئی نے کہا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے گی ۔ اس پریس کانفرنس میں شیخ اسمعیل ڈی ایس پی تانڈور اور دیگر پولیس عہدیدار سی آئی تانڈور اور ایس آئی تانڈور بھی موجود تھے۔ قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ تانڈور میں مٹکہ سرگرمیوں کے پیچھے بڑے ہاتھ ہیں مقامی پولیس نے اب تک کوئی انسدادی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔ اس پر ڈی آئی جی شدی دھر ریڈی نے کہا کہ کسی کو بخشا نہیں جائے گا ۔