تانڈوں کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات روبعمل۔ اندرا کرن ریڈی کا خطاب

بھینسہ 10 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ تمام طبقات کی ترقی کیلئے بے حد سنجیدگی سے غور و فکر کرتے ہوئے اقدامات میں مصروف ہیں ۔ اسی طرح گریجن تانڈوں کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر امکنہ وانڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی نے بھینسہ ڈیویژن کے کوبیر منڈل کے مرلاگنڈہ گرام پنچایت کے دیویداس نگر میں گریجن طبقہ کے تیج پروگرام یں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت گریجن طبقہ کی خوشحالی کیلئے کلیانہ لکشمی پدکم اسکیم کو روبعمل لائی ہے ۔ جس سے گریجن طبقہ کی لڑکیوں کی شادی کے موقع پر اس اسکیم سے تمام گریجن طبقہ کے افراد استفادہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گریجن طبقہ کے تانڈوں کو ترقی کی راہ پر لانے اور خوشحال زندگی گذارنے کیلئے تمام سہولیات میسر کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے مزید فنڈس اور گریجن طبقہ کیلئے جدید اسکیمات کو روبعمل لایا جائیگا ۔ اس سال ریاست کے بے گھر عوام کو دو کمروں پر مشتمل مکان تعمیر کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے قرض فراہم کیا جائیگا اور اس اسکیم کے تحت موجودہ سال تعلقہ مدہول کے 400 مکانوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے ریسات میں برقی مسئلہ پر کہا کہ آئندہ سال مارچ سے ریاست کے کسانوں کو 9 گھنٹے برقی سربراہ کی جائیں گی اور مزید آئندہ سال ریاست کے کسانوں کو 12 گھنٹے برقی سربراہ کی جائیں گی جس کیلئے ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت سے 19500 میگاو ولٹ سے زائد برقی فراہمی کیلئے کاموں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ بعدازاں ضلع عادل آباد ایم پی جی ناگیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کے تمام گریجن تانڈوں کی ترقی اور تانڈوں کی ترقی اور تانڈوں میں برقی ، تعلیم اور کمیونٹی ہال کیلئے خصوصی طور پر مرکزی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے رقم منظور کروائی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گریجن تانڈے کے ذمہ دار پرکاش راٹھور ، نرمل ریونیو ڈیویژن آفیسر شیولنگیا اور ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے وسیع بندوبست کیا گیا تھا ۔