تانڈور کے نوجوان کا بائیک پرملک گیر دورہ

تانڈور۔ 2 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور کے جواں سال نوجوان پروین کمار (32 سال) کل اپنی بائیک پر ملک گیر دورہ پر 4 ماہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ وہ ملک کی 29 ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ 120 دنوں میں سائیکل موٹر پر 40 ہزار کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کریں گے۔ ان کا مقصد عوامی شعور کو بیدار کرنا ہے تاکہ سماج میں سدھار پیدا ہو۔ ملک کے تمام شہری پرامن زندگی گذار سکیں۔ کل محترمہ وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور نے جھنڈی دکھاکر پروین کمار کو 4 ماہ کے سفر پر روانہ کیا۔ دہلی میں وہ صدرجمہوریہ اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو پروین اپنی طویل یاترا کے غم پر تانڈور واپس پہنچیں گے۔