تانڈور 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل یکم مئی تانڈور میں عالمی اعتبار سے یوم مزدور منایا گیا امبیڈکر چوک پر تمام محنت کش طبقہ کا اجتماع ہوا۔ اس موقع پر سی پی آئی لیڈر جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ محترمہ وجئے لکشمی پنڈت ایڈوکیٹ اور دوسرے مزدور قائدین نے سرخ پرچم لہرایا اور عالمی سطح پر محنت کش طبقہ کی سرمایہ داروں کی جانب سے استحصال کی مذمت کی ۔ دوسر جانب ٹی آر ایس قائدین کی قیادت میں بلدی مزدوروں کا اجتماع منعقد ہوا ۔ سوا شیکھر اے اے پی کے امیدوار علی پورم راج شیکھر ریڈی،آٹو ڈرائیورس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آجرین سے مطالبہ کیا کہ یومیہ مزدوری ۔۔۔۔کٹوتی اور سالانہ بونس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔ بیری مزدوروں نے بیڑی مالکان کی شکایت کی لیبر کمشنر کے قواعد کے مطابق ایک ہزار بیڑی پر مقررہ رقم دی جائے مالکان بیڑی ہمیشہ مزدوروں کا استحصال کرتے ہیں اور برائے نام ہی مزدوری دیتے ہیں۔