تانڈور /31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہاں ایک ہفتہ طویل جشن تلنگانہ تقریب کا آغاز 2 جون سے ہوگا اور 6 جون کو اختتام پر پہنچے گا۔ سرکاری سطح پر یہ تقاریب اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے تعاون سے منائی جا رہی ہیں، جس کی نگرانی راست طورپر مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر مہندر ریڈی وزیر حمل و نقل کریں گے۔ اس موقع پر فنکار اندرا بالا اور بھارتیہ ناٹیم کلاسک پروگرام پیش کریں گے، جب کہ اکثر پروگرامس 8 بجے شب پیش کئے جائیں گے۔ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کی وجہ سے سارے پروگرامس 8 بجے شب پیش کئے جائیں گے، تاکہ عوام گرمی کی تکالیف سے بچ سکیں۔ شری گوپی کمشنر بلدیہ نے اس ضمن میں سرکیولر جاری کردیا ہے۔