تانڈور ۔ 4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں گنیش جلوس پرامن گذر گیا ۔ سو سے زیادہ گنیش مورتیوں کا انصرام کوکٹ کی ندی میں پُرامن طور پر انجام پایا ۔ گنیش اُتسو کمیٹی اور پولیس کارکنوں نے امن کی برقراری میں کافی تعاون کیا ۔ محترمہ راج کماری ایس پی رورل ضلع رنگاریلای اور شیخ اسماعیل ڈی ایس پی تانڈور نے پولیس کا معقول بندوبست کیا ۔ کل گنیش جلوس کے موقع پر تانڈور میں تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل دی گئی تھی ۔ ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے شخصی طور پر گنیش جلوس کی نگرانی کی ۔