تانڈور 20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ڈی ایم کیاش ڈپازٹ مشین کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ محترمہ چندناوتی آئی پی ایس، اے ایس پی محترمہ وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور کے ہاتھوں اس خودکار مشین کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس سیشن کے ذریعہ صرف آندھرا بینک کے ملک گیر کھاتہ دار اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرسکتے ہیں۔ اب تک اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالی جاسکتی تھی لیکن اب سی ڈی ایم مشین سے رقم جمع کرانئی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے کھاتہ دار بینک کی قطار میں ٹھہرنے سے محفوظ رہیں گے۔ مسٹر اوما مہیشور برانچ منیجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔