تانڈور میں کوآپریٹیو سنٹرل بینک کی جدید عمارت کا سنگ بنیاد

تانڈور ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تانڈور میں ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کی جدید عمارت کی تعمیر کے لیے شری مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے رعیتو بازار کے احاطہ میں سنگ بنیاد رکھا ۔ مجوزہ عمارت پر 60 لاکھ روپئے کا صرفہ آئے گا انہوں نے اس بینک کے عہدیداروں کی ستائش کی کہ فی کس 2 لاکھ روپئے قرضہ جات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رعیتو بندھوا اسکیم کے تحت یہاں کے 58 کسانوں میں فی ایکڑ 4 ہزار روپئے کے حساب سے 12 ہزار کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ۔ خریف سیزن میں مذکورہ بینک سے کسانوں میں 50 کروڑ جاری کئے جائیں گے ۔۔

دوباک میں راشن ڈیلروں کا
انوکھا احتجاج
دوباک ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راشن ڈیلرس ضلع صدر مندا لکشما ریڈی کی زیر قیادت میں دوباک گیسٹ ہاوز سے لے کر چوراستہ تلنگانہ تلی تک وہاں سے ایم آر او آفس تک ہر دکان پر بھیک مانگتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا ۔ اس موقع پر دوباک منڈل کے اطراف و اکناف مواضعات کے راشن ڈیلرس نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ راشن ڈیلر کو سرکاری ملازم کا درجہ دیں اور ماہانہ 30 ہزار روپئے تنخواہ مقرر کی جائے ۔ بقایا جات ادا کئے جائیں ۔ اس موقع پر حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد راشن ڈیلرس کے مسائل کو حل کریں ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ اس موقع پر راشن ڈیلرس سرینواس ، سبھاش ، ملیش ، سرینو ، سونیتا ، پدما و دیگر موجود تھے ۔۔