تانڈور۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز جمعہ مدینہ مسجد تانڈور پر کانگریس قائدین نے مصلیان سے ملاقات کی ۔ تانڈور میں اقلیتوں کی معاشی ترقی فلاح و بہبود کیلئے کانگریس امیدوار ایم نارائن راو کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ایم رمیش صدر ضلع کانگریس کی قیادت میں مصلیان مسجد سے ملاقات کرکے کانگریس امیدوار ایم نارائن راؤ کی کامیابی کیلئے دعاء کی اپیل کی۔ اس موقع پر جناب سردار خاں، بی بسواراج سابق ارکان بلدیہ، نعیم خاں، بشیر احمدگوپن پلی، محمد صابر وغیرہ موجود تھے۔