تانڈور۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں وظائف کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تانڈور منڈل کے موضع انتارام میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وظیفہ بیوگان مستحق خواتین میں ڈاکٹر مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں مقیم تمام مستحق درخواست گذاروں کو وظیفہ پیرانہ سالی، وظیفہ بیوگان اور وظیفہ معذورین منظور کئے جائیں گے۔ جو لوگ ابھی تک درخواست نہیں دیئے ہیں، وہ ختم ماہ نومبر تک درخواست داخل کردیں۔ اس موقع پر شری ایم وی ریڈی جوائنٹ کلکٹر ضلع رنگاریڈی، ہری نارائن سب کلکٹر وقارآباد، جگن موہن راؤ MPDO، روی گوڑ ZPTC رکن وغیرہ شریک تھے۔