تانڈور ۔ 3۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ تانڈورکی صدارت کیلئے آج دفتر بلدیہ میں تمام 31 ارکان بلدیہ کی موجودگی میں ٹی آر ایس اور مجلس کے اتحاد سے برسراقتدار پارٹی ٹی آر ایس کی رکن بلدیہ محترمہ کے وجئے لکشمی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ شری رویندر ناتھ اسپیشل آفیسر نے چیرمین بلدیہ تانڈور کیلئے محترمہ وجئے لکشمی کے انتخاب کا اعلان کیا ساتھ ہی مذکورہ اتحاد کے مشترکہ امیدوار مسٹر سید ساجد علی رکن بلدیہ ( مجلس ) کو نائب صدرنشین کے عہدہ کیلئے منتخب کر لیا گیا ۔ قبل ازیں تمام ارکان بلدیہ کو اسپیشل آفیسر نے حلف دلایا ۔ محمدی بیگم ایڈوکیٹ ( مجلس ) اور سید ساجد علی ( مجلس ) نے اردو میں حلف لیا ۔ صوفیہ بیگم ایڈوکیٹ ( مجلس رکن بلدیہ اور دوسروں نے انگریزی اور تلگو میں حلف اٹھایا ۔ اجلاس میں مسٹر گوپی کمشنر بلدیہ تانڈور اور دوسرے سرکاری عہدیدار موجود تھے نے کہا کہ گلی وارڈ نمبر 9 کے ٹی آر ایس رکن بلدیہ نے انگریزی میں حلف لیا ۔ ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے بھی اپنا ووٹ استعمال کیا اور منتخب چیرمین اور وائس چیرمین کو مبارکباد دی ۔ دونوں کی معیاد 2½ سال ہوگی ۔ اعزازی کونسلر رکن بلدیہ مجلس سے محمد جیلانی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ عبدالہادی شہری صدر مجلس تانڈور نے دونوں منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔