تانڈور میں مشن کاکتیہ کا آغاز

تانڈور /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور کے قریب یالال منڈل کے گاؤں موضع اچھوتاپور کے تالاب میں مقامی رکن اسمبلی شری مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے JCB چلاکرشن کاکتیہ کا آغاز کیا ۔ ان کیلئے 62 لاکھ 66 ہزار روپئے کی منطوری عمل میں آئی ۔ اس موقع پر انہوں نے دیہی عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع رنگاریڈی کے حلقہ اسمبلی تانڈور میں جملہ 62 تالابوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس پر جملہ 322 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ جبکہ ضلع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 300 کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔