تانڈور ۔ یکم جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور کے محلہ عرفات نگر میں مسجد عرفات کا افتتاح کل شام بعد نماز عصر ہوا ۔ مولانا عبدالجبار سبیلی خطیب مدینہ مسجد مرکز نے امامت کی اور بعد نماز خطاب کیا ۔ مسجدوں کو آباد کرنے کی فضیلت بیان کی ۔ مولانا قاری محمد حبیب الدین کے فرزند حافظ وسیم الدین کا بہ حیثیت امام تقرر کیا گیا ہے ۔ عبدالمجید بیکری صدر مسجد عرفات نے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ شرکاء میں مسرس سید افسر ٹی آر ایس لیڈر ، محمد لائق علی سابق صدر عیدگاہ کمیٹی تانڈور ، محمد خواجہ ناظم ضلع جماعت اسلامی ، صابر حسین افسر صحیفہ نگار اور دوسرے قابل ذکر ہیں۔ مسجد عرفات میں صدر انتظامی کمیٹی مسجد عرفات جناب عبدالمجید کے فرزند حافظ سید احمد نماز تراویح پڑھا رہے ہیں۔