تانڈور میں عام آدمی پارٹی کی گھر گھر مہم

تانڈور۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں عام آدمی پارٹی کی مہم زو ر وشور سے جاری ہے۔ دہلی کے علی پورم راج شیکھر ریڈی امیدوار AAP نے راجو کالونی میں گشت کرکے رائے دہندوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور تانڈور کی ترقی کیلئے عام آدمی پارٹی امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار مسٹر علی پورم راج شیکھر ریڈی نے قدیم تانڈور اور بشیرآباد میں گھوم پھر کر دیہی باشندوں سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی کے منشور کی وضاحت کی۔