تانڈور میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش، فصلیں تباہ

تانڈور۔/6 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں کل شام زبردست آندھی اور طوفان کا سامنا ہوا۔ تیز ہواؤں سے کئی درخت اُکھڑ گئے ، برقی کھمبے گر گئے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ دھول سے گھروں اور دکانات میں کھانے پینے کی اشیاء آلودہ ہوگئیں۔ اس غیر موسمی بارش سے جوار کی فصل متاثر ہوگئی۔ آم درختوں سے گر گئے اور ریاستی حکومت کے اس اعلان پر کہ حکومت اس ناگہانی صورتحال کے ضمن میں کسانوں کو مناسب امداد فراہم کرے گی جس پر کسانوں نے اطمینان کی سان سلی۔ کوٹ پلی پراجکٹ پر جو لوگ تفریح کیلئے گئے تھے عورتوں اور بچو ں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹلوں میں دھول کی وجہ سے غذائی اشیاء کے آلودہ ہوجانے سے مسافروں نے پھل کھاکر ٹرین میں سوار ہوگئے۔