تانڈور۔/3 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تانڈور میں شانت محل ٹاکیز کے قریب موبائیل شاپ میں سرقہ کی دلیرانہ واردات انجام دی گئی۔ سارقوں نے غازی پور کے متوطن رگھویندر کی موبائیل شاپ کے سی سی کیمروں کے تاروں کو سارق نے کاٹ دیا اور شٹر توڑ کر دکان سے 4 لاکھ روپئے مالیت کے موبائیل فونس سمیٹ کر تھیلہ میں ڈالا اور فرار ہوگیا۔ لیکن دکان میں موجود موبائیل کیمرہ نے اس واردات کو قید کرلیا۔ شکایت پر مقامی پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور سارق کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کردی۔ 3 دن قبل ہی عبدالرحمن کے مکان میں 12تولے سونے کے زیورات کے سرقہ کی واردات پیش آئی۔ سمیع الزماں ایس آئی تحقیقات کررہے ہیں۔
الکٹرانک ووٹنگ مشین کے
استعمال کا عملی مظاہرہ
تانڈور۔/3اکٹوبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقار آباد میں ای وی ایم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے رکن ارون شرما اور سید عمر جلیل صلع کلکٹر ضلع وقارآباد اور دیگر سرکاری عہدیداروں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک تھے۔ اس موقع پر بی ای ایل بھارت الیکٹرانک لمیٹیڈ کمپنی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ضروری تکنیکی معلومات فراہم کئے اور رہنمائی کی ۔ محترمہ ارونا کماری جوائنٹ کلکٹر ضلع وقارآباد ، پروشوتم آر ڈی او وقارآباد ، شری موتی لال ڈی آر او وغیرہ نے شرکت کی۔