تانڈور میں سبیتا اندرا ریڈی کا خطاب

تانڈور ۔ /15 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں جونیر کالج گراؤنڈ پر کانگریس پارٹی کا جلسہ عام منعقد ہوا جس میں مقامی لیڈر محترمہ سبیتا اندرا ریڈی سابق وزیر داخلہ نے اپنے فرزند جس میں مقامی لیڈر محترمہ سبیتا اندرا ریڈی سابق وزیر داخلہ نے اپنے فرزند کارتک ریڈی کا عوام سے تعارف کرایا اور کہا کہ یو پی اے چیرمین محترمہ سونیا گاندھی اپنے وعدہ کی پابند ہیں اور تشکیل تلنگانہ کے اعلان پر انہوں نے سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیا ۔ سبیتا ریڈی نے کہا کہ آئندہ ماہ تلنگانہ وجود میں آجائے گا ۔ انہوں نے اپنے فرزند کارتک ریڈی کی صلاحیتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ پارلیمانی حلقہ چیوڑلہ سے یہ پارٹی کے متوقع امیدوار ہیں ۔ جلسہ عام کو دیگر کانگریس قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

کلواکرتی میں والی بال ٹورنمنٹ
کلواکرتی ۔ /15 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی جونیر کالج گراؤنڈ پر آج سے تعلقہ سطح پر والی بال ٹورنمنٹ کا آغاز عمل میں آیا ۔ ٹورنمنٹ کا افتتاح مقامی سی آئی بکچاپتی راؤ اور ایس آئی ویرا بابو نے انجام دیا اور تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور کہا کہ کھیل کود صحت و تندرستی کی ضمانت ہے اور خاص کر والی بال تو بہت ہی اچھا کھیل ہے ۔ آپس میں پیار و محبت قائم رکھتے ہوئے کھیل کھیلیں اور انہوں نے ساتھ ہی ساتھ تمام کو پونگل کی مبارکباد بھی دی جبکہ اس ٹورنمنٹ میں جملہ 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں یہ ٹورنمنٹ 5 دن تک کھیلا جائے گا۔

مرغبازی کے الزام میں
11 افراد گرفتار
سرپو ر ٹاؤن ۔ /15 جنو ری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپو ر ٹاؤن مستقر پولیس اسٹیشن میں آج شام سب انسپکٹر پولیس جے شام سندر نے مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو 11 افراد بشمول نقد رقم پانچ ہزار روپئے اور پانچ مرغوں کو پیش کیا ۔ اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرپور ٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت لونویلی کے پڑوس گاؤس اور پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں کے لوگوں کی جانب سے گاؤں کے بیرونی علاقوں میں مرغباری کا اہتمام کرتے ہوئے جوا کھیلا جارہا تھا اور دونوں گروپوں کی جانب سے لاکھوں روپیوں کی شرط لگاتے ہوئے جوا کھیلا جارہا تھا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی دھاوے کرتے ہوئے گیارہ لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور پانچ ہزار روپیوں کی نقد رقم اور چھ مرغیاں کو ضبط کرلیا گیا ۔ اس سلسلہ میں اس گیارہ لوگوں میں این گنپت ‘ پی پروین ‘ بی سریش ‘ جے بھاوجی ‘ کے ویلاس ‘ کے ہیرمن ‘ جے سودناکر ‘ وٹھل گوڑ ‘ ڈی ورمن ‘ ڈی لوناکر ‘ بی چندریا شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کوئی بھی پروگراموں کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ اس موقع پر اے ایس آئی سوامی ‘ پریم کمار بھی موجود تھے ۔