تانڈور میں سائنس فیر کا افتتاح

تانڈور /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول ( اردو میڈیم ) میں ایک روزہ سائنس فیر کا افتتاح بدست جناب سید ساجد علی نائب صدرنشین بلدیہ تانڈور عمل میں آیا ۔ طالبات کی تیار کردہ مختلف اشیاء کی نمائش کی گئی ۔ اس موقع پر جناب محمد نصیرالدین صدر مدرس نے شرکاء کا خیرمقدم کیا ۔ جناب حاجی عبدالاحد صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور ، پاشاہ قریشی ، شہناز بیگم سابق کونسلر اور اساتذہ و طالبات نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی جناب سید ساجد علی وائس چیرمین بلدیہ تانڈور نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔