تانڈور میں راج شیکھر ریڈی عام آدمی پارٹی امیدوار

تانڈور /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں عام آدمی پارٹی نے بھی اپنا کھاتہ کھول دیا ۔ وقارآباد مرپلی کے متوطن اے پی راج شیکھر ریڈی سافٹ ویر انجینئیر نے حلقہ اسمبلی تانڈور سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ۔ سافٹ ویر انجینئیر AI راج شیکھر ریڈی نے عام آدمی پارٹی کو خالص سیکولر جماعت قرار دیا جو بہت تھوڑے عرصہ میں کل ہند سطح پر پھیل گئی ہے ۔