تانڈور۔18فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں جلسہ اصلاح معاشرہ بروز اتوار 22فبروری بمقام نیشنل گارڈن شادی خانہ تانڈور میں شام بعد عصر 5.30بجے شروع ہوگا ۔ فضیلت الشیخ عبدالرحیم کی امیر جماعت اہل حدیث تلنگانہ صدارت کریں گے ۔ حافظ عبدالقیوم ناظم جماعت اہل حدیث تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا شمیم فوزی اینکر پیس ٹی وی اردو تقریر کریں گے ‘ عنوان ہوگا ’’ اتباع سنت ‘‘ ۔ ان کے علاوہ مولانا عبداللہ عمری مدنی امیر جماعت اہل حدیث ٹاملناڈو بعنوان تربیت اولاد تقریر کریں گے ۔ مولانا عبدالرزاق ( عبدالرزاق جامعی) داعی و مبلغ شہر ہبلی کرناٹک’’ اصلاح عقیدہ اہمیت و ضرورت‘‘ کے عنوان پر سیر حاصل بیان کریں گے ۔ مقامی جماعت اہل حدیث تانڈور کے مولانا عقیل الرحمن محمدی وغیرہ نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔