تانڈور میں ترقیاتی کاموں کیلئے 108 کروڑ روپئے منظور

تانڈور یکم ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تانڈور میں ترقیاتی کاموں کیلئے جملہ 108 کروڑ روپئے ریاستی حکومت نے منظوری دے دی ہے یہ ترقیاتی کام آئندہ دو سالوں میں مکمل کرلئے جائیں گے اس کا انکاشف ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے نیوز کانفرنس کیا۔ انہوں نے تفصیل میں کہا کہ 12 کروڑ روپئے تانڈور میں بائی پاس روڈ کی مجوزہ تعمیر کیلئے ترمامری کوٹ پلی سڑک کی مرمت کیلئے 6 کروڑ ،تانڈور ۔ وقار آباد 35 کیلو میٹر سڑک کی توسیع کیلئے 24 کروڑ روپئے ،یالال منڈل میں لکشمی نارائنا پور ،دیو ٹور سڑک کی مرمت کیلئے 8 لاکھ روپئے ،پدا مول ،کوٹ پلی سڑک کی مرمت کیلئے 10 کروڑ روپئے ،تانڈور میں کاگنا ندی پر متوازی برج کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپئے ،بشیر آباد منڈل میں جیون گی ندی پر برج کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔