تانڈور 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ ادب اسلامی تانڈورکے زیراہتمام بین ریاستی مشاعرہ صمد فنکشن ہال تانڈور میں منعقد ہوا۔ جناب مسعود جاوید ہاشمی نے صدارت کی۔ قاری محمد عارف کی تلاوت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوا۔ شمس جالنوی نے حمد پیش کی۔ جناب فاروق ساحل صدر ادب اسلامی تانڈورنے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ نظامت کے فرائض سید ریاض تنہا نے انجام دیئے۔ معزز شعراء شمس جالنوی، ریاض تنہا، جلال اکبر، ڈاکٹر شیخ منصور ساجد، رحیم قمر، ضیاء الدین ضیاء، فیاض سکندر، فاروق ساحل، قیوم یاور، رفیق جگر نے کلام سنایا اور داد حاصل کی۔ معزز شرکاء میں محترمہ وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور، سید ساجد علی نائب صدرنشین بلدیہ تانڈور،خورشید حسین صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور، محمد خواجہ ناظم جماعت اسلامی ضلع رنگاریڈی، سراج صمدانی امیر جماعت اسلامی تانڈور، محمد ذکی الدین سکریٹری ریڈرس فورم تانڈور، عبدالرشید کانگریس لیڈر پدامول منڈل اور دیگر شامل تھے۔