تانڈور میں ایس ایس سی طلبہ کیلئے فری کوچنگ

تانڈور /27 جنوری ( راست ) مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور کے زیر اہتمام ایس ایس سی طلبہ کیلئے اسکیم فروری سے دفتر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن فرسٹ فلور ایم ڈبلیو اے کامپلکس مرشد درگاہ چوراہا تانڈور پر فری کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ کوچنگ کے اوقات صبح 10 بجے تا شام 7 بجے ہوں گے ۔ ریاضی ، انگریزی اور تلگو کے ماہرین کوچنگ دیں گے ۔ طلبہ 31 جنوری سے قبل دفتر پر رجسٹریشن کروالیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرز 08411-275757 اور 9440255742 پر ربط پیدا کریں ۔