تانڈور میں آج مشاعرہ

تانڈور 20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں بروز شنبہ بعد نماز عشاء بمکان فاروق ساحل زیراہتمام ادارہ ادب اسلامی شاخ تانڈور منعقد ہوگا۔ میزبان جناب فاروق ساحل کے علاوہ ناظم تانڈور ضیاء الدین ضیاء، قیوم یاور، محسن عرفی، جناب صابر حسین افسر کلام سنائیں گے۔ جناب فاروق ساحل نے تمام مقامی باذوق حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔