تانڈور میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

تانڈور 19 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امن کمیٹی کا اجلاس کل ڈی سی پی آفس میں منعقد ہوا محترمہ چندناوتی آئی پی ایس اسسٹنٹ سی پی تانڈور نے صدارت کی ۔ مقدس ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر امن و ضبط کی صورتحال کا جائزۃ لیا گیا مقررین نے ماہ رمضان کے دوران کسی بھی امکانی نقص امن کے اندیشہ کو مسترد کردیا اور کہا کہ مہینہ عبادت کا مہینہ ہے اشراف اس ماہ کی عظمت کے پیش نظر اپنی شرپسندانہ سرگرمیوں کو معطل کردیتے ہیں ۔ فلور لیڈر شری محمد آصف نے ہوٹلوں اور دکانوں کو رات دیر گئے تک کھلے رکھنے کی اجازت کا مطالبہ کیا اکثر لوگ رمضان میں راتوں میں ہی شاپنگ کرتے ہیں دن بھر وہ روزہ میں تلاوت و اذکار کے ساتھ روزگار میں مصروف رہتے ہیں ایسے میں رات میں انہیں شاپنگ کرنی پڑتی ہے ۔ اجلاس میں مسرس خورشید حسین ‘صدر مسلم ویلفیر اسو سی ایشن تانڈور ‘محترمہ وجئے لکمشی چیر مین بلدیہ تانڈور ‘وینکٹا رامیا سی آئی پولیس کے علاوہ گووندا راو تحصیلدار تانڈور سری ہری منیجر بلدیہ تانڈور اے ای ٹرانسکو اور دوسروں نے شرکت کی ۔