تانڈور سے 9 امیدوار انتخابی میدان میں

تانڈور۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی تانڈور میں جملہ 9 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ 17 کے منجملہ 3 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی مسترد کردیئے گئے اور 5 امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لئے۔ اس طرح اب جملہ 9 امیدوار مقابلہ میں رہ گئے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی ایم نارائن راؤ کانگریس پارٹی کے امیدوار ہیں۔ موجودہ رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر مقابلہ کررہے ہیں۔ تلگو دیشم سے نریش اور عام آدمی پارٹی سے عملی پورم راج شیکھر ریڈی میدان میں ہیں۔ ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے نوجوان قائد سید کمال اطہر کو امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی نے تلگو دیشم سے اتحاد کے بعد اپنا امیدوار نہیں کھڑا کیا ہے۔