تانڈور 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد اردو قومی یونیورسٹی نے تانڈور میں ایک آئی ٹی آئی ادارہ اور اسٹڈی سنٹر کی منظوری دے دی ہے ۔ مسلم ویلفیر اسو سی ایشن تانڈور کی نمائندگی پر پروفیسر محمد میاں وائس چانسلر نے تانڈور کا دورہ کیا ان دونوں اداروں کے تانڈور میں قیام کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد پروفیسر محمد میاں نے اس کا اعلان کیا۔ وقار آباد میں بھی ایک اسٹڈی سنٹر کی منظوری کا انوہں نے اعلان کیا ہے ۔ تانڈور میںآئی ٹی آئی کی مجوزہ عمارت کی تعمیر آئندہ سال مارچ تک مکمل کرلیجائے گی ۔ مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی وزیرٹرانسپورٹ اور ضلع کلکٹر سے تانڈور میں 10 ایکر سرکاری اراضی کی نشاندہی اور منظوری کا مقامی تنظیم مسلم ویلفیر اسو سی ایشن تانڈورنے مطالبہ کیا ہے ۔ آئندہ تعلیمیسال سے یہ فنی ادارہ تانڈور میں کام شروع کردے ۔ مذکورہ آئی ٹی آئی میں ذریعہ تعلیم اردو ہوگا ۔ اردو یونیورسٹی کا اسٹڈی سنٹر فی الوقت شاہی پور میں واقع اردو گھر شادی خانہ میں آ:ندہ ماہ سے آغاز ہوگا ۔ اردو گھر میں میںایک مختصر تقریب منعقد ہوگا جہاں پروفیسر محمد میاں وائس چانسلر کے ہاتھوں مرکز تعلیم کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ مسلم ویلفیر اسو سی ایشن تانڈورکی کامیاب نمائندگی پر جناب صابر حسین افسر چیر مین ریڈرس فورم تانڈور نے صدر جناب خورشید حسین کو مبارکباد دی۔