حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) کیسرا کے علاقہ میں دو مزدور غرقاب ہوگئے جو بتایا جاتا ہے کہ تالاب کی صفائی کے کاموں میں مصروف تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ راجو اور 45 سالہ سریدھر جو پیشہ سے مزدور تھے۔ بالاجی نگر کیرا کے ساکن تھے۔ یہ لوگ یادگار پلی ڈی آر ڈی او کے قریب واقع ایک تالاب کی صفائی کے لئے گئے تھے اور اس دوران غرقاب ہوگئے۔ کیرا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔