تالاب میں 2 افراد غرقاب

پٹلم /30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے چھوٹی گوڑ بگل دیہات میں کشٹا ریڈی نامی 38 سالہ نوجوان ضرورت حاجت سے فارغ ہونے کیلئے گاؤں کے تالاب میں آج صبح کے اولین ساعتوں میں گیا اور تالاب میں چھلانگ لگادی ۔ تین سال قبل اس کی شادی ہوئی مگر کوئی اولاد نہیں ہے ۔ خودکشی کی وجہ اس کے پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر والدین نظام آباد لیکر گئے ۔ بعد معائنہ ایپنڈیس ہونے کی ڈاکٹر نے رپورٹ دی ۔ آج اس کا ایپنڈیس کا آٖریشن ہونے والا تھا ۔ مگر افسوس کے وہ خودکشی کرلیا ۔ ہیڈ کانسٹیبل مسٹر گنگادھر گوڑ پولیس عملے کے ساتھ پہونچکر نعش کا پنچنامہ کرکے گورنمنٹ ہاسپٹل بانسواڑہ کو روانہ کردیا ۔ علاوہ ازیں پٹلم کے گاؤں تالاب کلہیر کے راستے پر جلابھوؤاں نامی خاتون عمر 60 سال بتائی گئی کل رات تالاب میں گرکر غرقاب ہوگئی ۔ نعش صبح کے اولین ساعتوں میں تالاب کے کنارے آگئی ۔ جس کی اطلاع عوام نے پولیس کو دینے پر ہیڈ کانسٹیبل مسٹر گنگادھر گوڑ پولیس جمعیت کے ساتھ پہونچ کر نعش کا پنچنامہ کرکے نعش کو گورنمنٹ ہاسپٹل بانسواڑہ روانہ کردیا ۔ دونوں واردات کے علحدہ علحدہ کیس رجسٹر کرکے پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔

انٹرمیڈیٹ کا ملتویہ امتحان
نظام آباد:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ بند کے موقع پر انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری کے امتحانات کو ملتوی کیا گیا تھا اس روز کے امتحان کو 3؍ جون کے روز منعقد کیا جارہا ہے آر آئی او وجئے کمار نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے امتحانات 3؍ جون کے روز شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔ لہذا طلبہ 3؍ جون کو امتحان میں شرکت کریں۔