مشن کاکتیہ کے ادھورے کام سے حادثہ کا الزام ، پولیس کا لاٹھی چارج
یلاریڈی /6 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت تین سال قبل یلاریڈی کے لنگاریڈی پیٹ کے تالاب کی مرمت کا کام انجام دیا گیا ۔ تالاب کے قدیم سیڑھیاں منہدم کرکے گتہ دار نے جدید سیڑھیاں تعمیر کئے بناہی اپنا کام کا اختتام کردیا ۔ جمعرات کی صبح موضع سے تعلق رکھنے والی سدامنی 45 سالہ نے کپڑے دھونے کی غرض سے تالاب پر گئی ۔ جہاں حادثاتی طور پر پاؤں پھسل کر تالاب میں گرنے سے فوت ہوگئی ۔ جس پر محکمہ آبپاشی عہدیدار و گتہ دار کی لاپرواہی سے ہی تالاب کے سیڑھیاں تعمیر نہ کئے جانے سے یہ حادثہ پیش آیا کہہ کر موضع کی عوام نے کانگریس قائد مسٹر این مڈگو سریندر ، مسٹر سبھاش ریڈی کی صدارت میں خاتون کی نعش کو بیل بنڈی میں محکمہ آبپاشی آفس لایا گیا اور متوفی کے خاندان کو ہرجانہ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آفس کے روبرو شاہراہ پر نعش کے ساتھ راستہ روکو احتجاج کیا ۔ یلاریڈی آر ڈی او دیویندر ریڈی ، ڈی ایس پی چندرا شیکھر گوڑ نے محکمہ آبپاشی اعلی عہدیداروں سے فون پر ربط پیدا کرنے کی کوشش کے باوجود دستیاب نہ ہوسکے ۔ آپات بندھو اسکیم کے تحت امداد جاری کرنے کا آر ڈی او نے تیقن دینے پر بھی عوام بضد رہے کہ محکمہ کے اعلی عہدیدار آکر ہرجانہ کا اعلان کرنے تک احتجاج ختم نہ کیا جائے گا ۔ بارش ہونے کے باوجود عوام کا احتجاج تین گھنٹہ تک شام ساتھ بجے تک جاری رہا ۔ محکمہ آبپاشی ڈپٹی ای ای مسٹر وینکٹیشورلو کو فون کرنے پر آدھا گھنٹہ میں آنے کی بات کرکے اپنا فون بند کرڈالا ۔ احتجاج کشیدگی اختیار کرتا گیا اور ٹریفک میں غیر معمولی خلل پڑا ۔ جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے احتجاجیوں کو مار بھگایا ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ لاٹھی چارج میں کانگریس حلقہ انچارج نلامڈگو سریندر شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں کانگریس قائدے نے خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں سے انہیں حیدرآباد کے اپولو دواخانہ بھیج دیا گیا ۔ دیگر قائدین و عوام جزوی طور پر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے اس رویہ پر قائدین نے جمعہ کو یلاریڈی بند کا اعلان کیا ۔ غریب خاندان کو انصاف دلانے کیلئے خاموش احتجاج کو بھی پولیس لاٹھی چارج کرکے کشیدہ بناکر حملہ کرنے کو مسٹر محمد علی شبیر قائد اپوزیشن و رکن قانون ساز کونسل نے شدید مذمت کی ۔ فی الوقت تو حالات پرامن ہیں ۔ یلاریڈی بند بھی کامیاب رہا ۔ پولیس چوکسی اختیار کئے ہوئے ۔