تالاب میں چھلانگ لگاکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/19جون، ( سیاست نیوز) سرورنگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خاتون نشہ کی عادی تھی اور کثرت سے سیندھی نوش کرتی تھی۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس خاتون پدما جو سنگارینی کالونی علاقہ کے ساکن ہنمنتو کی بیوی تھی اس نے کل سرور نگر تالاب میں چھلانگ لگادی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔