نلگنڈہ میں کنٹراکٹر کے حامیوں اور دیہی عوام کے درمیان سنگباری، کئی افراد زخمی
نلگنڈہ۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے انمولدمنڈل کے تالاب میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران کنٹراکٹر اور مقامی عوام کے درمیان سنگباری اور دو موٹر سیکلوں کو نذرآتش کرنے کی وجہ حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب انمولد منڈل میں واقع پیرور تالاب میں مقامی دیہی عوام مچھلیوں کو پکڑنے کی اطلاع پر کنٹراکٹر نے اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچ کر شکار کرنے سے باز رکھنے کی کوشش کررہا تھا کہ مقامی دیہی عوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس دوران دو گرہوں میں سنگباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تالاب کے ًریب ماحول اچانک کشیدہ ہوگیا اسی اثناء کنراکٹر کے حامیوں نے مقامی دیہی عوام کی دو موٹر سیکلوں کو آگ لگادی جس کی وجہ سے موٹر سیکل خاکستر ہوگئی۔ سنگباری کی وجہ کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ایریا دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ موضع میں جھڑپ کی اطلاع پر فوری پولیس نے پہنچ کر حالات کو مزید بگڑنے سے بچالیا اور اپنے قابو میں کرلیا۔ دیہی عوام تالاب میں پانی کا ذخیرہ کم ہونے کی وجہ سے دو دنوں سے تالاب میں مچھلیاں پکڑنے کی شکایت کی۔ کنٹراکٹر مداخلت کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حملہ کردیا۔ پولیس انمولد نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔