تالاب میں غرقابی پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ محمد رفیع خان جو جل پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے ۔ وہ کل جل پلی علاقہ میں واقع تالاب گیا تھا جو مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور پنچنامہ کے بعد ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ رفیع کی موت کے متعلق حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔