تالاب میں خاتون غرقاب

کوٹگیر /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیرکور اے ایس ای مجید خان قادری کے بموجب موضع برنگڈی میں 52 سالہ خاتون پاپوا اتفاقی طور پر تالاب میں گر پڑی متوفی خاتون کے لڑکے راجو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کرکے متوفی کی نعش تالاب سے باہر نکال کر بعد پنچنامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔