تالاب سے نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) سرورنگر پولیس نے تالاب سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو ڈی آر ڈی ایل کا عارضی ملازم بتایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ 35 سالہ ناگاراجو جو ڈی آر ڈی ایل میں عارضی ملازم تھا، ایل بی نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ شدید مالی پریشانیوں سے یہ شخص پریشان تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔