حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس کے علاقہ میں واقع ایک تالاب سے ایک ضعیف خاتون کی نعش برآمد کرلیا جو بتایا جاتا ہے کہ برنداون کالونی علاقہ کی ساکن تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ گرم بھاگیماں جو برنداون کالونی کے ساکن اڈوایا کی بیوہ تھی ۔ یہ خاتون ذہنی معذور بتائی گئی ہے ۔ میرپیٹ پولیس سمجھتی ہے کہ یہ خاتون حادثاتی طور پر تالاب میں گرگئی ہوگی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔