حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی پولیس نے ایک تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ستیش کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 23 جون کے دن وہ گھر سے نکلا تھا اور گھر واپس نہیں آیا ۔ جس کی نعش کو پولیس نے تالاب سے برآمد کرلی ہے ۔ پولیس کوکٹ پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔