تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس نے ایک شخص کی نعش کو سرور نگر تالاب سے برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ نانک رام جو پیشہ سے میستری تھا ۔ سنگارینی کالونی سعیدآباد کا ساکن تھا ۔ وہ کل اپنے مکان واپس نہیں گیا تھا اور اس کی نعش کو پولیس نے سرور نگر تالاب سے برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ نانک رام حادثاتی طور پر تالاب میں ہاتھ پیر دھونے کے دوران گر کر غرقاب ہوگیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔