کاکتیہ مشن پروگرام کا آغاز، ریاستی وزیر لکشما ریڈی کا خطاب
شاد نگر۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشن کاکتیہ پروگرام کے ضمن میں تلنگانہ ریاستی وزیر ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے فرخنگر منڈل کے موضع انارم اور بالا نگر منڈل کے موضع گنڈلہ پوٹلہ پلی، اڑتیال کا دورہ کرتے ہوئے مشن کاکتیہ پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ ریاستی وزیر ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تالابوں اور کنٹوں کی مٹی کی نکاسی کے ذریعہ بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات تلنگانہ حکومت کررہی ہے۔ انہوں نے سابق حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تالابوں اور کنٹوں پر عدم توجہ کی وجہ جوں کا توں موقف رکھا تھا جس کی وجہ سے تالابوں اور کنٹوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ تلنگانہ حکومت پہلے مرحلہ کے طور پر 670تالابوں اور کنٹوں کی مرمت اور مٹی کی نکاسی کیلئے کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ سابق حکومتیں تالابوں اور کنٹوں کے مرمتی کام کی انجام دہی میں لاپرواہی کرتے ہوئے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشو گرڈ پروگرام کے تحت جڑچرلہ بالا نگر اور شاد نگر کی عوام کیلئے عنقریب سہولت مہیا کرتے ہوئے حکومت غور کررہی ہے۔ تلنگانہ حکومت باتوں کی نہیں بلکہ عملی کام کرنے والی حکومت قرار دیا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں سنہرے تلنگانہ کا خواب پورا ہوکر رہے گا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے اور کروڑہا روپئے خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر اور متعلقہ وزیر ہریش راؤ مشن کاکتیہ کے ذریعہ مرمتی کاموں کی انجام دہی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ تلنگانہ حکومت منفرد اسکیمات کے ذریعہ عوام کو سہولت مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اسکیمات پر عمل آوری کرتے ہوئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو، انارم سرپنچ بابو نائک، فرخنگر منڈل زیڈ پی ٹی سی اور فرخنگر ایم پی پی بوجی نائک، اندے بابیا، کے سوریہ پرکاش، ایم ایس نٹراج، وینکٹ رام ریڈی، نرہری اور دیگر مقامی سیاسی قائدین اور عوام موجود تھے۔