تالابوں کی مٹی زراعت کیلئے فائدہ مند

یلاریڈی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی رکن اسملبی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل سداشیونگر کے بسواناپلی ترمن پلی ، سرکل ، بھوم پلی کے تالابوں ، کنٹہ میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا آغاز کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تالابوں سے نکالی جارہی مٹی کو بنجر اراضی میں ڈال کر کارآمد بنائیں ۔ حکومجت نے تالابوں کی ترقی کیلئے وسیع قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے تالابوں کے حدود والی شکم اراضیات کو قبضہ میں لینے کی بات کہی ۔ تالابوں کی مرمت میں اگر کوئی بدعنوانی کریں تو اس کے خلاف ضرور کارروائی کی جائیں گی ۔ تالابوں پر JCB کے ذریعہ مٹی نکال کر ٹریکٹروں کے ذریعہ کھیتوں کو منتقل کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر شریمتی وجیا ۔ ZPTC رکن راجیشور راؤ نے منڈل پارٹی صدر ناریڈی لنگا ریڈی منڈل پریشد نائب صدر رویندر ریڈی منڈل پریشد ارکان فورم کنوینر رویندر ریڈی سرپنچوں میں ماتمیاں ، گنگادھر ، سریش ، نرسمہا ریڈی ، لکشمی بائی ، پراوین کمار گوڑ اروند گوڑ اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل گندھری پر بھی مشن کاکتیہ کے کاموں کا مختلف مواضعات پر آغاز کیا گیا ۔ یلارڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے اس منڈل میں کہا کہ مشن کاکتیہ اسکیم سے ہر کسی کو فائدہ ہے ۔ رکن اسمبلی نے گرام پنچایت حدود میں سی سی روڈ تعمیرات کیلئے پانچ لاکھ روپئے منظور کرنے کا اعلان کیا ۔ پتنگل شیوار میں تالاب کی ترقی کیلئے کوشش کرنے کی بات کہی ۔ حلقہ کے گندھاری ، لنگم پیٹ ، ناگی ریڈی پیٹ ، منڈلوں کے کچھ مواصعات ہمیشہ کیلئے سر سبز و شاداب ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ اس موقع پر ZPTC مسٹر تاناجی راؤ ، منڈل پریشد نائب صدر چندر نائیک ، پتنگل سرپنچ راجامنی ، ٹی آر ایس منڈل صدر وزیر شیواجی راؤ ، سنگل ونڈو چیرمین مکند راؤ ، منڈل پریشد رکن شریمتی روپا اور دنگھادری سرپنچ ستیم موجود تھے ۔