پٹلم 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ جکل کے رکن اسمبلیمسٹر ہنمنت شنڈے مدنور منڈل پٹلم منڈل کے بنڈاپلی، رام پورہ، دھرمارم کے تالابوں پر مشن کاکتیہ کے تحت دورہ کرتے ہوئے مقامی قائدین و کسانوں سے تبادلہ خیال کیا۔ حلقہ جکل کے جتنے بھی تالاب ہیں ان کا دورہ کرتے ہوئے واقفیت حاصل کرنا میرا کام ہے۔ تالابوں کی کارآمد مٹی، فصلوں کو فائدہ پہنچانے میں کافی مدد کرتی ہے اس لئے تلنگانہ حکومت چاہتی ہے کہ تالابوں کی مٹی کسان اپنے اپنے کھیتوں میں منتقل کرتے ہوئے فائدہ حاصل کریں۔ زرعی کسان فائدہ میں ہوں گے تو تلنگانہ حکوت کو خوشی ہوگی۔ ریاستی حکومت کسانوں کے لئے مشن کاکتیہ کا آغاز کیا ہے۔ کسان اپنے فائدے کے لئے تالابوں کی مٹی اپنے کھیتوں میں منتقل کرتے ہوئے آنے والے بارش کے موسم میں تالابوں کو لبریز ہوتے دیکھنا چاہئے۔ اس موقع پر منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی، نائب صدر نرسا گوڑ، زین پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی، سابق سرپنچ مسٹر وی رمیش، سابقہ نائب سرپنچ مسٹر سرینواس ریڈی، کوآپشن ممبر شیخ کریم، ضلع ایم پی ٹی سی صدر مسٹر بی جگدیش، ٹی آر ایس پارٹی سینئر لیڈر مسٹر سید رحمت اللہ، دیہاتوں کے سرپنچوں، وی آر او مقامی قائدین بھی موجود تھے۔