ویملواڑہ 9 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)درستگی اور بہتر تعمیرکرنا ہی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ریاستی وزیر ہریش راو نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ویملواڑہ میں پیر شام کے 5 بجے کے وقت ویملواڑہ کے کلا بھون میں تالابوں کی درستگی اور تعمیر کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر تلنگانہ ریاست کے وزیر ہریش راو اور ویملواڑہ رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش بابو زیڈ پی چیر مین اورما جوائنٹ کلکٹر کلکٹر سرفراز احمد زیڈ پی ٹی سی ، جی سریکانت ایم پی پی وینکٹیش محکمہ زراعت کے ضلع کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ ہریش راو نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ویملواڑہ حلقہ اسمبلی علاقہ کے تمام دیہاتوں کے تالابوں کو چند دنوں میں ہی اس کی کھدوائی کی جائے گی ۔ ہر دیہات میں پرانے پڑے تالابوں کی کھدوائی سے عوام کو فائدہ ہوگا ۔ تالابوں کی کھدوائی سے عوام کو پانی کی سربارہی اور کسانوں کو کھیتی باڑی کی سہولتیں ہوئی ۔ اب تلنگانہ ریاست میں تلنگانہ حکومت میں چیف منسٹر چندر شیکھر راو نے تالابوں کی درستگی کیلئے 25 ہزار کروڑ روپئے منظور کئے ہیں اور 15 ہزار کروڑ سے زائد سڑکوں کی تعمیر اور درستگی کیلئے منظور کئے ہیں اور تلنگانہ ریاست میں ہر ایک گھر میں نل کے کنکشن کے لئے تقریبا 25 ہزار کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے تین سالوں میں تلنگانہ تمام تالابوں میں پانی اور نئے نئے سڑکیں اور ہر گھر میں نل اور ایک فرد کیلئے 6 کیلو چاول ضعیف اور بیواوں کیلئے 1000 روپئے اور معذوروں کیلئے ہر مہینہ 1500 روپئے وظیفہ دیا جارہا ہے کہہ کر انہو ںنے بتایا چند دنوں میں ہی تلنگانہ کے عوام میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ۔