تازہ دم رہنے کیلئے پرسکون نیند ضروری

دوپہر میں سورج اپنی پوری آب و تاب پر رہتا ہے ۔گرمی کے دوران آپ کام کرتے ہوئے خود کو تھکا ہوا محسوس کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ کچھ دیر آرام کرلیا جائے۔ تاکہ سکون محسوس ہو ۔ کچھ خواتین کام کے دوران بوریت ختم کرنے کیلئے چائے کافی یا مشروبات یا گپ شپ کر کے خود کو تازہ دم محسوس کرتی ہیں ۔

لیکن کام کرنے کیلئے پھر بھی توانائی نہیں آتی ۔ بہت سے طریقے یا ذرائع ایسے ہیں جن سے ہم دوپہر میں سستی یا بیزاری کو دور کرسکتے ہیں جیسے کہ :
رات میں بس آرام کریں :  عموماً دیکھا گیا ہے کہ اکثر خواتین فون پر گھنٹوں بات چیت ‘ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر دیر تک کام یا پھر آدھی رات تک ٹیلی ویژن دیکھنے میں مصروف رہتی ہیں ۔ جبکہ رات ہماری نیند کا بہترین وقت ہوتا ہے رات میں دیر سے سونااور صبح سویرے اٹھنا اور پھر کام میں لگ جانا یہ آپ کو دن میں جلدی تھکا دیتا ہے ۔ تاہم دن بھر تروتازہ رہنے کیلئے سات سے آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند لازمی ہے۔بہتر تو یہی ہوگا کہ اپنا موبائل رات کو سوتے وقت بند کر دیں  تاکہ نیندمیں خلل نہ ہو ۔
عذرا دکنی