مسقط۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سفارت خانہ تارکین وطن کو عمان میں زندگی اور قوانین کے بارے میں تعلیم و تربیت دیں گے ۔ اس کے بعد ہی انہیں عمان روانگی اور وہاں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ عمان کی وزارت افرادی طاقت اپنے بیان میں کہا کہ سفارت خانے کے اپنے شہریوں کو تعلیم دینے میں بڑا کردار ادا کریں گے ۔ وزارت افرادی طاقت ان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے ۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے سفارت کاروں کو اس سلسلہ میں ملاقات کر کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایک بیان کے بموجب اُس نے کہا کہ سفارت خانے اپنے شہریوں کو تعلیم دینے میں بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں اور عمان کی وزارت محنت اُن سے تعاون کرے گی ۔