تارکین ون کی کشتی غرقاب، دو ہلاک

انقرہ ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنوب مغربی ساحل سے دور سمندر میں ایک کشتی جس میں غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے، کے غرقاب ہونے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک کوسٹ گارڈس نے یہ بات بتائی۔ اطلاعات کے مطابق بودرم ڈسٹرکٹ جو موگلا صوبہ میں واقع ہے، کے ساحل سے دور سمندر میں اس حادثہ کے بعد دیگر 17 افراد کو بچا لیا گیا۔ ابتداء میں 2- افراد کو ہاسپٹل لے جایا گیا تھا جن میں وہ تین افراد بھی شامل تھے جو کسی مدد کے بغیر تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچے تھے لیکن ان میں سے دو بعدازاں فوت ہوگئے۔ کوسٹ گراڈس نے مزید بتایاکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔