تاج کرشنا پر 2 یومی ٹرینڈز ویواہ ۔ ایکسپو کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( پریس ریلیز ) : ٹرینڈز ویواہ ایک 2 یومی نمائش کا تاج کرشنا بنجارہ ہلز میں 3 اپریل کو ہرینی ریڈی اداکارہ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ ایکسپو 4 اپریل تک رہے گا ۔ اس ایکسپو میں خواتین کے لیے ویل ڈیزائینڈ کاٹن ، سلک ویر اور مخصوص جیولری وغیرہ کو رکھا گیا ہے ۔ مختلف قسم کے پارچہ جات ، خصوصا ڈیزائنر ویر فرنشنگس کو ایک ہی چھت تلے پیش کیا گیا ہے ۔ ہرینی ریڈی نے اس ضمن میں تمام اشیاء کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ معروف فیشن ڈیزائنرس ، بہترین بافندوں کے ڈیزائن کردہ پارچہ جات و مصنوعات جو ملک بھر سے جمع کئے گئے ہیں ۔ کولکتہ ، بامبے ، بنگلور ، احمد آباد ، مدھیہ پردیش ، دہلی ، حیدرآباد کی مصنوعات ، اور پارچہ جات اور چنندہ ساڑیاں اور ڈیزائنر پارچہ جات ، جیولری ، دلہن کے ملبوسات ، ہاف ساریز ، لہنگے ، لائف اسٹائیل کی اشیاء ، ہوم ڈیکورس ، بچکانہ ملبوسات اور بہت کچھ کے 70 اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔ یہ بات آرگنائزر شانتی نے بتائی ۔۔