حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ویمنس ڈے اینڈ اگادی اسپیشل خواہش نمائش 8 ، 9 اور 10 مارچ کو یہاں ہوٹل تاج کرشنا ، بنجارہ ہلز پر منعقد ہوگی ۔ اس سہ روزہ نمائش میں ملک کے ماہر ڈیزائنرس کے خوبصورت پراڈکٹس ڈیزائنر ملبوسات ، جیولری ، شوز ، ہوم فرنشنگس ، اکسیسریز اور ہوم ڈیکور کی نمائش اور فروخت کی جائیگی ۔ یہ ایک ویمنس ڈے اینڈ اگادی اسپیشل شو ہے ۔ خواہش میں ہندوستان بھر کے ڈیزائنرس گارمنٹس ، فٹ ویر ، جیولری ، ہوم ڈیکور وغیرہ کی نمائش کریں گے ۔۔