تاج کرشنا پر فیشن نمائش Trendz Vivah

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹرینڈز ویواہ

(Trendz Vivah) نمائش یہاں 16 اور 17 دسمبر کو تاج کرشنا بنجارہ ہلز پر منعقد کی جارہی ہے ۔ اس نمائش کے آغاز کی تقریب میں ابھیمانیکا یادو ، مسٹر انڈیا ساوتھ 2016 اور اداکارہ اشوینی نے شرکت کی ۔ اس نمائش میں جدید اور دیدہ زیب ڈیزائن اور منفرد اکسیریز پیش کی جارہی ہے ۔ ٹرینڈز ویواہ میں نہایت خوبصورت ڈیزائنس کے ویڈنگ کلکشن کو پیش کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے شانتی کانتی راونی ، چیف آرگنائزرس ، ٹرینڈز ویواہ نے کہا کہ Trendz Vivah ہندوستان کی ایک اہم فیشن نمائش ہے ۔ اس نمائش میں ایک چھت کے نیچے ملک کے مشہور ڈیزائنرس ان کے پراڈکٹس کو پیش کررہے ہیں ۔ فیشن کے دلدادہ لوگوں کے لیے یہ نمائش بہت اہم ہے جہاں وہ ان کی پسند کے مطابق ڈیزائنر گارمنٹس کی خریداری کرسکتے ہیں ۔۔