تاج کرشنا میں Trendz برائیڈل نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : سہ روزہ

Trendz برائیڈل نمائش کا رسمی طور پر افتتاح آج تاج کرشنا ، بنجارہ ہلز میں ٹالی ووڈ اداکارہ شالو چورسیا ، پرئینکا رامن نے کیا ۔ اس موقع پر سشیلا بوکاڈیہ اور الیکھیا ریڈی موجود تھے ۔ اس نمائش کے افتتاح پر شالو چورسیا نے کہا کہ بہتر ڈیزائن کے ملبوسات ، ڈیزائنر ساریز اور زیورات کی خواہاں خواتین کے لیے اس طرح کے پلیٹ فارمس کی ضرورت ہے جہاں وہ اپنی پسند کے ملبوسات ، ڈیزائنر ساریز اور زیورات خرید سکتی ہیں ۔ آرگنائز شانتی کتھیراؤن نے کہا کہ اس نمائش میں ایک سوماسٹر ڈیزائنرس 60 ہزار عصری اور روایتی ہینڈلوم ساریز اور خوبصورت ملبوسات ، ڈیزائنر برائیڈل ویز اپارلس ، زیورات ، لائف اسٹائیل اکسیسریز ، ہوم ڈیکورس ، کڈس ویر اور مزید کئی اشیاء کی نمائش اور فروخت کررہے ہیں ۔ یہ نمائش 7 اکٹوبر تک جاری رہے گی ۔۔